Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

میرا دل یہ پکارے سے وائرل ہونے والی لڑکی کو شادی کی پیشکش

ممبئی(پوائنٹ پاکستان )تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹی وی اداکار فیضان انصاری پاکستانی وائرل لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے، فیضان کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آرہے ہیں اور پاکستانی لڑکی کو یہاں آکر شادی کیلئے راضی کریں گے۔اداکار کا مزید کہنا ہے کہ میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنے والی لڑکی میرے خوابوں میں بھی آتی ہے میں اسے حق مہر میں 15 لاکھ روپے دوں گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کیلئے بھی اپلائے کردیا ہے اور وہ جلد پاکستان آکر وائرل ہونے والی لڑکی سے شادی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں