Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عدالت کا مہوش حیات کیخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم

کراچی(پوائنٹ پاکستان )تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبری خان کے بعد معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈعدیل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور من گھڑت الزامات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔مہوش حیات کی جانب سے معروف قانون دان خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مقف اختیار کیا کہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا مگر کارروائی نہیں ہوئی، مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔جس پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر درخواستگزار کیخلاف مواد فوری ہٹانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فریقین کو 26 جنوری کو پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔قبل ازیں عدالت میں مہوش حیات کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یوٹیوبر عادل راجا جو خود کو سابق فوجی افسر کہتا ہے نے میری موکلہ کے نام کا مخفف ایم ایچ استعمال کیا۔ یوٹیوبر نے 4 اداکاراں کیخلاف پروپیگنڈا کیا تھا اور اداکارہ کی جانب سے مقدمے پر ان کے کیخلاف الزامات واپس لے لیے تھے۔سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جس طرح سے میری کردار کشی کی گئی اس کے لیے مجھے عدالت کے دروازے پر آنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں