Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستان کی پہلی بلوچ ریپر اور گلوکارہ” ایوا بی”نے منگنی کر لی

لاہور(پوائنٹ پاکستان)پاکستان کی پہلی بلوچ ریپر اور گلوکارہ ایوا بی نے موسیقار مدثر قریشی سے منگنی کر لی، جوڑا پچھلے کچھ عرصے سے اپنے گانے ایک ساتھ ریلیز کرتے دکھائی دے رہا ہے۔ایوا بی نے سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر پھول، مہندی والے ہاتھ، منگنی کی انگوٹھیوں اور کیک کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں جس پر لکھا تھا منگنی مبارک ہو “ایس ایم”۔ریپر ایوا بی نے سادہ انگوٹھی اور بری آنکھ والا ایموجی کیپشن میں لکھتے ہوئے اپنے منگیتر مدثر قریشی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔تصاویر میں ایوا بی کو پیسٹل گلابی اور سنہرے گولڈن رنگ کی سجاوٹ والے شلوار قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے ڈریس کے ساتھ اسی رنگوں کا ایک بھاری ہار کا استعمال بھی کیا۔لیاری سے تعلق رکھنے والی ایوا بی نے طاقتورموسیقی کی بدولت اپنی منفرد پہچان بنائی، انہوں نے کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کے ساتھ کیے جانے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے معروف گانے کنا یاری سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، ان کے لوک بلوچی گانے کو یوٹیوب پرلاکھوں بار دیکھا جا رہا ہے۔ایوا بی مدثر قریشی کے گانوں پر 2020سے ریپنگ کر رہی ہیں، دونوں ایک ساتھ 2022میں کہندی، 2021میں موسیکی اور سیاسی ریلیز کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں