Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کڑکتی سردی میں کتیا نے ایک نومولود انسانی بچے کی جان کیسے بچائی-

بھارت(پوائنٹ پاکستان)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کڑکتی سردی میں کتے نومولود کا سہارابن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں سریستال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کوئی سنگ دل شخص سخت سردی کی رات میں نومولود کو کھیتوں میں پھینک کرفرار ہو گیا۔

کڑکتی سردی میں کتے نومولود کا سہارا بن گئےانڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت ٹھنڈ کی رات میں بے لباس بچی کو سب سے پہلے ایک کتیا نے دیکھا جو اس کی حفاظت کیلئے ساری رات وہیں بیٹھی پہرےداربنی رہی۔یہی نہیں صرف کتیا بلکہ اس کے بچے بھی نامولود بچی کے ہمراہ ساری رات بیٹھے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ صبح 11 بجے کے قریب ہم نے کھیتوں سے بچی کے رونے کی آوازیں سنیں جس کے فوری بعد ہم آواز کا تعاقب کرتے ہوئے وہاں پہنچ گئے۔ اس جگہ پہنچنے پر ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچی کے ارد گرد کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں نے بچی کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس بات نے سب کو حیران کردیا جب بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی سردی میں رات بھر یوں پڑے رہنے کے باوجودبھی بالکل صحت مند اورتندرست وتوانا ہے۔تاہم ڈاکٹر نے خیال ظاہر کیا کہ کتیا اور اس کے بچوں نے نومولود کو رات بھر گرمائش فراہم کی جس کی وجہ سے بچی مخفوظ رہ پائی۔تاہم پولیس کی طرف سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے اور مذکورہ شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسان تو انسانیت بھول گیا لیکن جانورکہلانے والے عقل سے عاری کتوں کے بچوں اور کتیا نے ایک انسانی بچے کی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کیا جو انتہائی قابل ستائش ہے لیکن سات ہی انسان کے روپ میں چھپے اصل جانوروں کے منہ پر ایک تماچہ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں