Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عورت ایک پہیلی …!

عورت ایک پہیلی …!!!!
(پوائنٹ پاکستان)
زندگی کے بارے میں عورت کا کوئی بھی فلسفہ نہیں ہوتا ، عورت کبھی گھر کے نوکر کو دل دے بیٹھتی ہے تو کبھی بادشاہ کی خواہش کو بھی ٹھوکر مار دیتی ہے تو کبھی اپنا معتبر اور وجیہ شکل شوہر چھوڑ کر کسی گلی کے گلو سے دل لگا لیتی ہے ، یقیناً اس تمام عمل کے پیچھے کئی وجوہات ہوتی ہیں جس بنا پر ایسی حرکات سامنے آتی ہیں ، اس میں نفسیاتی عمل دخل اور عموماً مردانہ رویے ہوتے ہیں ۔

عورت اگر چاہے تو جھونپڑی کو بھی اپنے رنگوں سے سنوار سکتی ہے نہ چاہے تو محل بھی مسمار کر سکتی ہے۔

عورت سے محبت میں جسم ایک لازمی حصہ ہے . جو لوگ کہتے ہیں کہ ان کی محبت پاک ہے اور انہیں جسم سے کوئی غرض نہیں ، وہ سراسر جھوٹ بولتے ہیں. پاک محبت صرف الله پاک اور اس کے رسول ، والدین ، بھائی بہن اور اولاد کے لیے ہے. عورت سے محبت کا تصور جسم کے بغیر ناممکن ہے. اگر آپ کو کسی لڑکی سے محبت ہے اور آپ اس کے بارے میں جسمانی خیالات نہیں رکھتے ، یا تو آپ فرشتے ہیں یا پھر آپ جھوٹ بولتے ہیں یا پھر وقتی چونا لگا رہے ہیں۔ باقی جسم کی کشش ایک فطرتی عمل ہے.
آپ اسے نکاح کر کے حاصل کر سکتے ہیں مگر یہ سچی حقیقت ہے کہ عورت اور مرد میں جسم کی کشش نا ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا۔

جو مرد حضرات عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں تو دراصل وہ اپنی ماں کو گالی دے رہے ہوتے ہیں ۔

کسی محفل میں ایک شخص نے کہا کہ عورت پاؤں کی جوتی ہے جب چاہو بدل لو محفل میں ایک بزرگ بھی موجود تھے لوگوں نے ان سے رائے مانگی اور بابا جی نے کہا اس شخص
نے بالکل درست کہا ہے ، عورت واقعی پاؤں کی جوتی ہی ہوتی ہے بابا جی کی بات سے لوگ مایوس ہوئے اور اس شخص کا سینہ مزید چوڑا ہو گیا لوگوں نے بابا جی سے کہا حضرت اپنی رائے کی وضاحت فرمائیں بابا جی نے کہا ، عورت واقعی اس شخص کے لیے جوتی ہے جو خود کو پاؤں کے مانند سمجھتا ہے

عورت سر کا تاج اس شخص کے لیے ہوتی ہیں جو خود کو بادشاہ سمجھتا ہے۔

عورت کو سمجھنے کیلئے صدیاں بھی کم پڑ جاتی ہیں ، مگر اگر اسے اس کا چاہنے والا اس کو سمجھ گیا تو پھر عورت پہیلی نہیں رہتی ، میں نے کئی مشاہدات کئے اور مجھے پر کئی رازوں کے انکشافات بھی ہوئے ، زندگی رہی تو اسے قرطاس پر منتقل کروں گا …!!!!

اپنا تبصرہ بھیجیں