Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایف آئی اے کی وجہ سے میرے ہونٹوں کا یہ حال ہو گیا، حریم شاہ کی ویڈیو وائرل

لندن:(پوائنٹ پاکستان ) معروف سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کروالی لی تاہم ان کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی وجہ سے مکمل سرجری نہ کرا سکی اور ہونٹو ں کا یہ حال ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی سوجھے ہوئے ہونٹوں کےساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میں برطانیہ میں موجود ہوں ،مجھے شوق تھا کہ میں اپنا لپ فلر(ہونٹوں کی سرجری) کراوں ،اس لیے میں ڈاکٹر کے پاس اپنے ہونٹوں کی سرجری کرانے گئی تھی ،میں سٹریچر پر لیٹی اور میرے ہونٹوں کے ایک طرف ابھی فلر ڈالا ہی تھا کہ اس دوران ایک کال موصول ہوئی اور پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا،مجھے اس بات کا اتنا ملال ہوا کہ میں فوراً سٹریچر سےاٹھ گئی۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں نے سوچا مہنگائی کا دور ہے، اب ہونٹ کے دوسری طرف بھی فلر ڈلوا کر پیسے دوں ،بینک اکاونٹ تو منجمد ہو گئے ہو نگے تو دوسری طرف کے فلر کے پیسے بچا کر برطانیہ میں جیب خرچ کے پیسے رکھوں گی،یہ نہ ہو کہ میں یہاں بھوکی مر جاوں اور میرے پاس کھانے پینے کے بھی پیسے نہ ہوں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے سوچا ابھی ہونٹ کے ایک طرف کے فلر سے گزارا کرتے ہیں ،اگر ایف آئی اے کو میرے پر رحم آگیا توپھر میں دوسری طرف بھی فلر ڈلوا لوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار لے کر بھارت آنے والی نورا فتیحی کے پاس اب کتنی دولت ہے؟

ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے درخواست کروں گی کہ دیکھیں آپ کی وجہ سے یہ ہو گیا ۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں