اللہ کی ذات نے مجھے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کی طاقت اور ہمت دی ۔ڈاکٹر محمد علیم ۔

ساہیوال(پوائنٹ پاکستان ) ڈاکٹر محمد علیم ولدعبدالغفور ڈائریکٹر فنانس ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال نےمورخہ 18.12.2021 کو منعقد ہونے والی پنجاب یونیورسٹی لاہور کے 130 ویں کانووکیشن کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے. ڈاکٹر محمد علیم نے شعبہ کامرس میں ” پاکستان میں شعبہ بینکاری میں ملازمین کی اپنے ادارے سے وابستگی اور اس میں ملازمت جاری رکھنے سے متعلق انسانی وسائل کے استعمال کے طریقوں کے کردار” کے موضوع پر پی ایچ ڈی کا مقالہ جات ? مورخہ 26.08.2020 کو پیش کیاتھا۔ ڈاکٹر محمد علیم نے اپنی ڈگری پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی لاہور کی زیر نگرانی مکمل کی تھی۔ محمد علیم نے ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی کے تیسرے پی ایچ ڈی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا. اس موقع پر انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ اس ذات نے مجھے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کی طاقت اور ہمت دی۔اس موقع پر پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید چودھری،ڈاکٹر محمد اظہر نقوی،بائیو میڈیکل انجئنیر لقمان تابش،احمر بلال، سپر ٹنڈنٹ شکیل احمد،ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، فیکلٹی ممبران، ایڈمن سٹاف اور. مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ڈاکٹر محمد علیم کو مبارکباد پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں