Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اظہار قاضی کی وفات “

پوائنٹ پاکستان
24 دسمبر 2007ء کو پاکستان کے مشہور اداکار اظہار قاضی وفات پاگئے۔ اظہار قاضی 1957ء میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے تعلیم حاصل کی اور پاکستان اسٹیل ملز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
1984ء میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کی ڈرامہ سیریز دائرہ کے ایک ڈرامے تھکن سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ اس ڈرامے میں ان کا کردار بہت مختصر سا تھا مگراس کردار میں اظہار قاضی نے اتنی اچھی اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے پروڈیوسروں نے ان کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔اس ڈرامے کے بعد انہیں مشہور ڈرامہ پروڈیوسر قاسم جلالی کی ڈرامہ سیریلز گردش اور انا میں اپنے فن کے اظہار کا موقع ملا۔ ان سیریلز میں ان کی خوش قامتی، خوب صورت آواز اور ہیر اسٹائل نے ناظرین کو اس قدر متاثر کیا کہ انہیں پاکستانی امیتابھ بچن کہا جانے لگا۔ 1985ء میں فلم ساز اور ہدایت کار نذر شباب نے تقسیم کارستیش آنند کے مشورے پر انہیں اپنی فلم روبی میں بطور ہیرو کاسٹ کیا۔ اس فلم نے گولڈن جوبلی منائی اور یوں فلمی صنعت کے دروازے اظہار قاضی پر کھل گئے۔

اظہار قاضی اپنی زندگی کے آخر تک فلمی دنیا سے وابستہ رہے۔21 برس کے اس دورانیے میں انہوں نے مجموعی طور پر 87 فلموں میں کام کیا جن میں 30 فلمیں اردو میں، 27 فلمیں ڈبل ورژن، 26 فلمیں پنجابی میں، 3 فلمیں پشتو میں اور ایک فلم سندھی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ ان کی آخری فلم ایشیا کے ٹائیگر تھی جو ان کی ناگہانی وفات کی وجہ سے نامکمل رہ گئی۔۔!!!

اپنا تبصرہ بھیجیں