31دسمبر تک زائد جائیدادوں پر ڈیمڈ فارم جمع کرانا لازم

اسلام آباد(پوائنٹ پاکستان) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال 2022کے انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والے امیر لوگوں پر عائد کردہ ڈیمڈ ٹیکس کی وصولی کیلیے متعارف کروایا جانے والا فارم جمع کروانا لازمی قرار دیدیا ہے ٹیکس ائیر 2022کیلیے پہلے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کو بھی 31دسمبر 2022تک ڈیمڈ ٹیکس فارم جمع کرانا ہوگا۔ ایف بی آرنے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ڈیمڈ فارم میں اپنی زرعی، صنعتی، رہائشی و کمرشل سمیت تمام اقسام کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی اور یہ بھی بتایا ہوگا کہ ڈیمڈ ٹیکس کے قابل اثاثوں کی مجموعی مالیت کیا ہے اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن سات ای کے تحت ڈیمڈ ٹیکس کیلئے کتنی ڈیمڈ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں