مکمل طور پر تباہ شدہ جوتے برائے فروخت قیمت جان کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے

برانڈ کے پیچھے لوگ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ اب ایک مشہور برانڈ کمپنی کی جانب سے مکمل طور پر تباہ شدہ جوتے فروخت کے لیے پیش کئے گئے ہیں جن کی تعارفی قیمت 1850 ڈالر سے شروع کی گئی ہے جو پاکستانی روپے میں ساڑھے تین لاکھ روپے سے کچھ زیادہ ہے۔
عام حالات میں یہ جوتے آپ دس روپے میں نہ پسند کریں لیکن ’بیلنسیاگا‘ کمپنی نے بہت ہی تھوڑی مقدار میں یہ شوز تیار کئے ہیں۔ کئی رنگوں اور ڈیزائن کے یہ جوتے ہر طرف سے شعوری طور پر ادھیڑے یا تباہ کئے گئے ہیں۔ بعض تجزیہ نگاروں نے اسے پھٹی ہوئی جینز کے ہم پلہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ برانڈ ایک کے بعد ایک تجربات کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل ادھڑے ہوئے میلے لیکن برانڈڈ سویٹر 1000 ڈالر میں خوشی خوشی خریدے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں پھٹی پرانی اشیا سے بھی خطیر رقم کماتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’بیلنسیاگا‘ کمپنی کے بالکل نئے اور بہترین جوتے صرف 500 سے 600 ڈالر میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ پھٹے ہوئے جوتوں کا جوڑا اس سے تین گنا زائد قیمت پر بیچا جارہا ہے۔ لیکن یہ اتنے مہنگے کیوں ہیں؟ کوئی اس کی وجہ نہیں جانتا۔
تاہم سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور لوگوں نے کہا ہے کہ اس ادھڑے ہوئے جوتوں کو کون خریدنا چاہے گا جبکہ وہ مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ لمیٹڈ ایڈیشن کے تحت یہ جوتے پیش کئے گئے ہیں جس کے صرف ایک سو جوڑے بنائے گئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون ہے جو ان بوسیدہ جوتوں کو خریدے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں