جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

جرمنی(پوائنٹ پاکستان)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جرمن حکومت نے کوووڈ انیس کی نئی ممکنہ لہر کے خطرے کے پیش نظر سخت قواعد و ضوابط منظور کیے ہیں،جن پر عملدرآمد کرسمس کی تعطیلات کےبعد اٹھائیس دسمبر سے ہوگا۔ یورپ کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی ویکسین اور پابندیوں کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔ جرمنی کے مختلف شہریوں میں کئی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں تیرہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر اجازت کے بغیر مظاہرے کئے گئے۔ جس پر منتظمین کے خلاف کاروائی بھی کی گئی۔ خیال رہے کہ مغربی ممالک میں کورونا کی نئی لہر کےپھیلاو کے سبب نئی پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں