لاہور (پوائنٹ پاکستان) کمرشل تھیٹر کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔اداکار کی موت کی تصدیق ان کے بھائی نے کی۔واضح رہے کہ تھیٹر کے کامیڈین کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔پی کے ایل آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جگر کے انفیکشن میں اضافے کے باعث کامیڈین کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ ان کے 70 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
زیادہ پڑھی گئی خبریں
Load/Hide Comments




