لاہور(پوائنٹ پاکستان)ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بحالی دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد دوبارہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 223 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 223 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور قدر 231 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 167.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 42928.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کرروڑ 83 لاکھ 82 ہزار 543 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
زیادہ پڑھی گئی خبریں
Load/Hide Comments




