Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کیٹ ونسلیٹ کا پانی میں 7منٹ 15 سیکنڈز تک سانس روکنے کا ریکارڈ

نیویارک(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پانی میں 7منٹ 15 سیکنڈز تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ایک تازہ انٹرویو میں ہالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اواتار 2 میں شوٹنگ کیلئے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا تھا۔اداکارہ کے مطابق اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی،

جس میں یہ سیکھا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔کیٹ وسلیٹ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں