اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد حجاب کرنا شروع کر دیا

کراچی(پوائنٹ پاکستان )تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد حجاب میں اپنی پہلی تصاویر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔زرنش خان کے اس نئے روپ کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔حال ہی میں اسلام کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ صدرہ بتول نے زرنش خان کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زرنش کو اس سے پہلے کبھی اس قدر دلکش نہیں دیکھا تھا۔یاد رہے کہ سن یارا، جو تو چاہے اور عشق زہے نصیب جیسے ڈراموں سے مشہور ہونے والی اداکارہ زرنش خان نے اب سے کچھ دل قبل عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔زرنش خان کا کہنا تھا کہ خدا کے گھر آکر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ہمیں کس مقصد کیلئے بھیجا گیا تھا اور ہم دنیا کی دوڑ میں کتنے بھٹک گئے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں زرنش خان نے بھی نور بخاری، صدرہ بتول اور سابق ادکارہ صنم چودھری کی طرح اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے تاہم تاحال اداکارہ کی جانب سے یہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں