پلوامہ حملے میں ہلاک فوجیوں کی بیوائوں پرمودی سرکار کا تشدد

جے پور(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے پلوامہ حملے میں مارے گئے 3 بھارتی فوجیوں کی بیواں کو حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ میں 2019میں بھارتی فوج کے قافلے میں 40 اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔ حکومتِ وقت نے ہلاک شدگان کے لیے انعام اور اعزازات کا اعلان کیا تھا۔مودی سرکار دیگر وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی چار سال گزرنے کے باوجود وفا نہیں ہوسکا جس پر راجستھان میں تین بیوا خواتین نے مودی سرکار کے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے احتجاج کیا۔
اس احتجاج پر مودی حکومت نے ملک کے لیے مرنے والے اپنی ہی فوجیوں کی مجبور و بے کس بیواوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ان خواتین کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔یہ خواتین راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ بھارتی فوجیوں کی بیواوں کا کہنا ہے کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے اور حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے تو ہم خود سوزی کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں