Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارتی پاکستانیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ،صنم سعید

کراچی(پوائنٹ پاکستان )تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ پاکستان میں کئی نسلیں بالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئیں۔ پاکستانی بھارت کے رہن سہن، کھانوں، لباس اور ثقافت کے بارے میں جانتے ہیں۔صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ پاکستانی خواتین کے ملبوسات سے لے کرکھانوں تک عام بھارتی کچھ نہیں جانتا۔ پاکستانیوں کو مدھو بالا سے لے کر کرینہ کپور اوردپیکا پڈوکون تک کی اداکاراوں سے متعلق ہر بات اور چیز کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان اور اس سے متعلق کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔صنم سعید کے مطابق کچھ سال قبل ایک بھارتی چینل کھلا تھا تو بھارتی ناظرین نے پاکستانی ڈرامے دیکھنے شروع کیے۔ ان ڈراموں میں دکھائے جانے والی ہرچیز ان کے لیے حیران کن تھی تاہم بعد میں اس چینل کو بھی بند کردیا گیا۔ سیاسی کشیدگی کے باعث اب پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹوں کا ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں