Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

”پسوڑی گرل ”شے گل نے اپنی خوبصورت آواز کا پھر سے جادو چلا دیا

کراچی(پوائنٹ پاکستان) تفصیلات کے مطابق پسوڑی گانے کی مشہور گلوکارہ شے گِل کی خوبصورت آواز میں دو نئے گانے پیش کر دیئے گئے۔شے گل کی آواز میں مشہور گانے لٹھے دی چادر کا نیا ورژن جاری کیا گیا ہے جس میں جہاں شے گل کی سریلی آواز جادو جگا رہی ہے وہیں وہ ویڈیو میں روایتی شادی کے لباس میں ملبوس رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔دوسری جانب شے گل کی ایک اور میوزک ویڈیو سکون ریلیز کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ لاہور کی سانگ رائٹر اور گلوکار جوڑی حسن اینڈ روشن کی آواز بھی شامل ہے۔ان دونوں نئے گانوں کو پسوڑی گرل شے گل کے مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں