Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گھر کے کام کرتا تھا یا نہیں ،شاہ رخ خان نے بڑا راز کھول دیا

ممبئی(پوائنٹ پاکستان )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کووِڈ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ان دنوں گھر کے کام کاج سیکھ گئے تھے۔ان دنوں شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں انہوں نے بھارتی کرکٹر روبن اٹھپا کو ایک انٹرویو دیا جس کی کلپ سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے۔ اس انٹرویو میں شاہ رخ خان اپنے ماضی اور مستقبل کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔کنگ خان نے کہا کہ اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے دلہنیا کے نام سے مٹھائی کی دوکان بھی کھول سکتا ہوں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہوگیا۔کنگ خان نے بتایا کہ کووِڈ کے دوران مجھے کوکنگ، صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو کو فٹ رکھنے کے لیے وقت مل گیا میں نے اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔شاہ رخ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث گھر میں رہنے کی وجہ سے میں نے گھر میں ہی جم شروع کردیا، کچن میں کام کیا، کپڑے دھوئے بلکہ میں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھر کا سارا کام بھی کیا۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25جنوری 2023ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی جلوے بکھیریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں