4سال بعد آنیوالی شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

ممبئی(پوائنٹ پاکستان )بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی تنازعات کی نظر ہونے والی فلم پٹھان بھارت سمیت دنیا کے سو سے زائد ممالک میں ریلیز کر دی گئی۔شاہ رخ خان اپنی 2018کی آخری فلم زیرو کی ریلیز کے 4 سال بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے ہیں پٹھان میں ان کے ساتھ بالی ووڈ اسٹائل کوئین دیپیکا اور ایکشن ہیرو جان ابراہم مرکزی کردار نبھا ر ہے ہیں۔پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی پہلے دن کے 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جبکہ آج بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے مداح ان کی نئی فلم دیکھنے کیلئے بیصبری سے انتظار کر رہے تھے اور آج صبح 7 بجے سے ہی سنیما گھروں کے باہر قطار میں کھڑے تھے۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو بھارت سمیت دنیا کے 100 ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے جہاں پہلے ہی شاہ رخ خان کی فلم اور گانوں کیخوب چرچے ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں