کابل(پوائنٹ پاکستان ) افغان میڈیا کے مطابق پروان صوبے کے درزیوں کو طالبان نے خواتین کے کپڑے نہ سینے کا حکم دیا ہے۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کی جانب سے یہ حکم زبانی دیا گیا ہے۔ ان احکامات سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب مقامی طالبان حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے متعلق کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم انہیں خواتین کے کپڑے سینے سے نہیں روکا گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی تعلیم اور پارکوں میں جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔
زیادہ پڑھی گئی خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments