عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی کی 10سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی

کراچی(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ عائزہ خان 10سال بعد اپنے مشہور ڈرامے پیارے افضل کے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔عائزہ خان اپنے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ نئے ڈرامے جانِ جہاں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کاٹیزرشیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے عائزہ خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اپنے نئے پراجیکٹ جانِ جہاں کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں یہ انشا اللہ ایک بڑا پراجیکٹ ہوگا ہمارے میگا ہٹ ڈرامے پیارے افضل کے 10 سال بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر آنے کیلئے بہت پر جوش ہوں۔ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ مذکورہ ڈرامہ ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں۔ گزشتہ دِنوں حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام پر پروجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں