Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عامر لیاقت ویڈیو کیس : دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(پوائنٹ پاکستان) تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کہ درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔یاد رہے کہ عامر لیاقت کی بیٹی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی لایا گیا۔ملزمہ پر عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں