Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہ لیا جا سکا

کراچی(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت (مرحوم )کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق بیٹی کی درخواست پر گرفتار بیوہ دانیہ شاہ کا عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ریمانڈ نہ لیا جاسکتا۔ ایف آئی اے حکام نے رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی و معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی گرفتار ملزمہ بیوہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کو عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے بعد جا چکے ہیں، ریمانڈ کے لئے کل پیش کریں۔ملزمہ دانیہ شاہ کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائر کرنے کی شکایت پر ایف آئی اے سائیبر کرائم کراچی نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی شکایت پر ملزمہ کو گرفتا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں