Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بغیر اجازت تصاویرلگانے پر انوشکا شرما اسپورٹس برانڈ پر برس پڑیں

ممبئی(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اجازت کے بغیر تشہیر کے لیے اپنی تصاویر استعمال کرنے پر اسپورٹس برانڈ پر برس پڑیں۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک برانڈ کی ایک انسٹا پوسٹ شیئر کی ہے جس میں موجود تصاویر میں اداکارہ مذکورہ برانڈ کے کپڑے پہنے نظر آ رہی ہیں۔انہوں نے برانڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ یہ جانتے ہوں گے کہ میری تصاویر کو تشہیر کے لیے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو مجھ سے اجازت لینی ہے کیونکہ میں آپ کی برانڈ ایمبیسڈر نہیں ہوں۔انوشکا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ براہِ مہربانی، ان تصاویر کو ہٹا دیں۔مذکورہ برانڈ کے ایمبیسڈرز میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول، کرینہ کپور خان، یوراج سنگھ، ایم سی میری کوم، اوانی لیکھارا اور ڈی چند شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں