کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی، اکائونٹ بحال ہو گیا

ممبئی(پوائنٹ پاکستان )بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کا شکار اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکائونٹ پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔کنگنا رناوت کے اکانٹ کو مئی 2021میں معطل کیا گیا تھا اداکارہ سوشل میڈیا پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں انہوں نے 2021 میں ریاست بنگال میں ہونے والے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ان کا اکانٹ معطل کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نفرت آمیز اور بد سلوکی پر مبنی مواد کو شیئر کرنے اور متنازع بیانات کے باعث اداکارہ کا ٹوئٹر اکانٹ معطل کیا جا چکا ہے۔علاوہ ازیں کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی ریلیز کے حوالے سے بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے انہوں نے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے 20 اکتوبر 2023کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں۔یاد رہے اداکارہ اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کو خود ڈائریکٹ کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ وہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں