ڈھاکا(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے ایک ہول سیل مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی 7 منزلہ عمارت میں خوفناک دھماکا ہوا ہے ،بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کی نہایت مصروف ترین اور پرہجوم ہول سیل مارکیٹ میں واقع 7 منزلہ عمارت میں خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑ ک اٹھی اور کچھ منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ عمارت کا ملبہ دور کھڑے خریداروں پر گرا جس سے زخمیوں کی تعداد 112 تک جا پہنچی۔ جن میں سے زیادہ تر کے سر، ہاتھ اور سینے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔عمارت میں دھماکے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 112 زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس عمارت میں سبزیاں، اناج اور پھل سمیت دیگر اشیا مارکیٹوں میں ترسیل کے لیے ذخیرہ کی گئی تھیں۔ تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔پولیس دہشت گردی سمیت تمام پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے۔
زیادہ پڑھی گئی خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments