Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آنیوالی فلم سیلفی کا ٹریلر جاری

ممبئی(پوائنٹ پاکستان)تفصیلات کے مطابق راج مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی ڈرامہ فلم سیلفی ملیالم زبان کے کامیڈی ڈرامہ ڈرائیونگ لائسنس کا ریمیک ہے جس کی کہانی ایک سپر اسٹار اور اس کے دیوانے پولیس مداح کے گرد گھومتی ہے۔مداح سپراسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے خوب جتن کرتا ہے تاہم سیلفی نہ ملنے پر اداکار سے بدلہ لیتا ہے اور اسے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے خود آفس آنے پر مجبور کرتا ہے۔فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار کریں گے جبکہ اداکارہ نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی بھی شامل ہوں گی۔کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ اکشے اور عمران ہاشمی کی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں