ابوظہبی(پوائنٹ پاکستان ) تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سخت محنت اور تربیت کی وجہ سے سارا سال مسلسل کرکٹ کھیل سکتا ہوں کیونکہ یہ میرا پروفیشن ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لیے بنائی جانے والی پچز بہت اچھی ہیں جو بیٹر کو اچھا اسکور بنانے میں معاون ہیں، اگر دیکھا جائے تو ٹی10 کرکٹ بنیادی طور پر بیٹرز کا کھیل ہے جس میں وہ کھل کر کھیلتے ہیں کیونکہ کم وقت میں زیادہ رنز کے حصول کے لیے انہیں تیز بلے بازی کرنی پڑتی ہے۔واضح رہے کہ افتخار احمد ان سات پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پی سی بی کی طرف سے این او سی جاری کیا گیا تھا اور وہ اس وقت ابوظبی میں جاری ٹی10لیگ میں کھیل رہے ہیں۔
زیادہ پڑھی گئی خبریں
Load/Hide Comments




