لاہور:(پوائنٹ پاکستان) لاہور کے علاقے ڈیفینس میں مالکوں نے دو کمسن گھریلو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی ایک سال سے ڈیفنس میں ایک گھر میں کام کررہے تھے جہاں دونوں بچوں پر تشدد کیا گیا۔ تشدد سے 12 بارہ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ 6 سالہ بچہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے دونوں کمسن ملازم بھائیوں پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نے بچوں کے ورثا کا جو نمبر دیا وہ بند ہے۔ ملزمان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ بچوں کو فریج سے بغیر اجازت اشیا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔





