کراچی: (پوائنٹ پاکستان)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے پہلے دورہ پاکستان کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے جس کے دوران انہوں نے قومی پولیو پروگرام اور COVID-19 کی حکمت عملی کی قیادت کرنے والے صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔
امریکی مخیر حضرات نے جمعرات کو ملک کا ایک روزہ دورہ کیا اور وزیراعظم سے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی مہم اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بل گیٹس نے پاکستان کی انسداد پولیو مہم کو سراہا۔
بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا پیغام میں بل گیٹس نے کہا کہ ملک کی جانب سے اس مرض کے خاتمے کے عزم سے انہیں حوصلہ ملا اور پر امید ہیں کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
Thank you @ImranKhanPTI for the productive discussions on the steps being taken in Pakistan to eliminate polio. I’m encouraged by the country’s commitment to eradication and am optimistic that if everyone remains vigilant, we can #endpolio. pic.twitter.com/cMAw3ZfDxr
— Bill Gates (@BillGates) February 17, 2022




