نئی دہلی:(پوائنٹ پاکستان) بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کر رہی ہوتی ہے۔ طالبہ ” اللّٰہ و اکبر” کے نعرے بلند کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔




