شوہر درندہ بن گیا، بیوی کاسر قلم کر کے سڑکوں پر گھماتارہا

تہران:( پوائنٹ پاکستان) ایران میں اپنی 17 سالہ بیوی کا سر قلم کرنے اور سڑکوں پر گھمانے والا درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایران میڈیا کے مطابق کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر بھائی کے ساتھ مل کر اپنی 17 سالہ بیوی کا سر تن سے جدا کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے 4 گھنٹے بعد ملزم اور اس کے بھائی کو اہواز شہر سے گرفتار کرلیا، دونوں نے پولیس کے سامنے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف بھی کرلیا۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر ایران کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی تھی، جس میں ایک شخص کو سڑک پر چلتے دیکھا گیا تھا، جس کے ہاتھ میں ایک خاتون کا تن سے جدا سر بھی موجود تھا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ کو دسیوں ہزار لوگوں نے دیکھا، جس میں نوجوان ایک ہاتھ میں بڑا چاقو اور دوسرے ہاتھ میں لمبے بالوں والا کٹا ہوا سر پکڑا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی محفوظ رہنے کے لیے ترکی بھاگ گئی تھی لیکن مجبوراً واپس چلی گئی۔ گزشتہ روز اپنے شوہر کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 17 سالہ بیوی کا نام مونا حیدری ہے۔ مونا حیدری کی 12 سال کی عمر میں زبردستی شادی کر دی گئی۔ 14 سال کی عمر میں بچہ جنم دیا۔ 17 سال کی عمر میں اس کے شوہر نے سر قلم کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں