پی ٹی اے نے پورن ویب سائٹس کو بلاک کرنے کیلئے کونسا نیا نظام متعارف کروایا ہے؟

پی ٹی اے نے پورن ویب سائٹس کو بلاک کرنے کیلئے کونسا نیا نظام متعارف کروایا ہے؟

اسلام آباد:( پوائنٹ پاکستان) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) کا مرکزی نظام متعارف کرانےکی تصدیق کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) نظام کے تحت ویبسائٹس ڈومین کی سطح پربلاک ہوسکیں گی، اس طرح پورن ویب سائٹس انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرزکی سطح پرآٹو میٹک بلاک ہوسکیں گی، اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان خرم علی مہران کا کہنا ہےکہ نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں، نیا نظام غیراخلاقی مواد کو بلاک کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، اس سے انٹرنیٹ کی رفتار پربھی فرق نہیں پڑے گا۔

خرم علی مہران کا مزید کہنا ہےکہ ویب سائٹس بلاک کے خودکار نظام سے وقت کی بچت ہوگی، اس سسٹم کے ساتھ نگرانی کا کوئی طریقہ کار نہیں جس سےمعلوم ہوسکےکہ صارف کیا سرفنگ کر رہے ہیں،غیر قانونی اور نقصان دہ مواد فوری بلاک کرنےکے موجودہ عمل کو خودکار بنایا جا رہا ہے۔
۔

اپنا تبصرہ بھیجیں