Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گاڑی اور وین کے بعد اب جہاز کو بھی دھکے”واہ کیا کہنے”۔ منفردترین نظارہ

نیپال(پوائنٹ پاکستان) سڑک کنارے خراب گاڑی یا منی ٹرکوں کو لوگوں کی جانب سے دھکا لگاتے تو آپ نے یقینا دیکھا ہوگا مگرکسی طیارے کو دھکا لگانا بہت عجیب اور منفرد سی بات لگتی ہے۔
ایسا ہی ایک حقیقی واقعہ نیپال کے بجورا ائیرپورٹ پر دیکھنے کو ملا جہاں رن وے پر لینڈنگ کے وقت جہازکا ٹائر بلاسٹ ہو گیا۔ ٹائر بلاسٹ ہونے سے طیارہ رن وے کے درمیان کھڑا ہوگیا جس پر پرواز کرنے والے مسافروں نے جہاز سے اترنے اور اسے دھکیل کر ایک سائیڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا۔نیپال کے مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق ایک مسافر کا کہنا تھا کہ جہاز کا کیپٹن اس سارے واقعے پرپریشان نظر آرہا تھا۔جہاز کے کپتان نے ائیرپورٹ حکام سے رابطہ کیا مگر وہاں سے کوئی جواب نہ موصول ہوا جس پر ہم تمام مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کو دھکا لگا کر ایک طرف کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس منفرد اور دلچسپ واقعے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین حیرانگی میں مبتلا دکھائی دیے۔ اس منفرد ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نے دیکھا جبکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی پیش کیے جاتے رہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کا منفردترین نظارہ دیکھ رہا ہوں یہ کسی فلمی سین سے کم نہیں ہے جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ گاڑی اور وین کے بعد اب جہاز کو بھی دھکے”واہ کیا کہنے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں