Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کیا حریم شاہ بہت بڑی مشکل میں ہیں ؟پاک فوج اور آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگ لی ؟

لندن (پوائنٹ پاکستان )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال کے حق میں میدان میں آ گئیں ہیں اور کہاہے کہ ہم لوگ سچے ہیں، کھوٹے نہیں ہیں جو جھک جائیں گے ، میرے شوہر پر میری وجہ سے بے بنیاد الزام عائد کیئے گئے ہیں،بلال شریف آدمی ہیں اور اپنا کاروبار چلاتے ہیں ، بلال شاہ کا کسی بھی بھتہ خوری یا مساج سینٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ سب مجھے تنگ کرنے کیلئے حرکات کی گئیں ہیں ۔حریم شاہ کا کہناتھا کہ مجھ سے جو بھی ٹکرائے گا وہ منہ کی کھائے گا ،میں پاک فوج، آئی ایس آئی اور عدالتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ایف آئی اے اور دوسرے سولین اداروں کی حرکات کا نوٹس لیں ، میرے خلا ف چلائے جانے والی مہم کو روکیں اور ہماے ملک کے نام کو بدنام ہونے سے بچائیں۔
دوسری جانب حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ حریم شاہ سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے، ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکٹر ہوں، یہی ذریعہ معاش ہے۔
بلال شاہ کا کہنا تھا کہ حریم سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کررہی ہے، سندھ ہائیکورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکم امتناع لیاجس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں