Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ سن کر بھکاری ڈیجٹل ہوگیا.

نئی دہلی(پوائنٹ پاکستان) ریاست بہار کا ایک بھکاری جب لوگوں سے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ سن کرتھک گیا
بھکاری کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ کرنے والوں کے جواب میں ڈیجٹل ٹرانسفرکی شکل میں بھیک مانگنا شروع کردی۔
تواس نے بھیک مانگنے کا ایک انوکھا طریقہ سوچا اوراس پرعمل کرڈالا۔ راجو پرساد اب ڈیجٹل ٹرانسفر کے ذریعے بھیک مانگ رہا ہے اوراس مقصد کے لئے وہ اپنے گلے میں کیوآرکوڈ ڈال کرگھومتا ہے۔ڈیجٹل بھکاری راجو پرساد گوگل پر فون پے اور پے ٹی ایم جیسے ای والٹس کے ذریعے بھیک جمع کرتا ہے اورروزانہ50 سے 60 روپے کما لیتا ہے۔راجو نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اپنا اکاؤنٹ کھولا ہے جو ایک ملٹی نیشنل پبلک سیکٹر بینک ہے۔ راجو کا کہنا تھا کہ اسے اکاؤنٹ کھولنے اوروالٹس بنانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں