Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ڈرامہ سیرئیل پری زاد میں احمد علی اکبر کا ہم شکل سامنے آ گیا-تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

( مانیٹرنگ ڈیسک پوائنٹ پاکستان)دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔ اور ایسی باتوں کا اندازہ حال ہی میں ڈرامہ سیرئیل پری زاد میں احمد علی اکبر کا ہم شکل سامنے آ گیا جس کا نام طارق اسلم ہے ۔

واضح رہے کہ ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔ ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔
’پری زاد‘ احمد علی اکبر جس کے ماں باپ تو نہ رہے لیکن بھائی اور بھابیوں نے بھی ساتھ نہ دیا اپنی زندگی کی گاڑی کو لشتم پشتم خود ہی چلانا پڑا ۔ لیکن ایک مرد جو مخلص بھی اورسب کے کام آنے والا بھی اس کو معاشرے میں غلط سمجھا جاتا ہے اور اس سے ٹکرانے والی ہر لڑکی بھی اس پر اپنے پریشانیاں لاد کر چلی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں