پوائنٹ پاکستان :(عمر بھنڈر) پنجابی فلم “شاٹ کٹ” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جبکہ فلم 2 ستمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق علی سجاد شاہ المعروف ابو علیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “شاٹ کٹ” رومینس اور مزاح سے بھرپور ہے، ثنا فخر ، گوہر رشید ،جگن کاظم، نواز انجم ،احمد نواز،نسیم وکی ، قیصر پیا ، گوشی خان،سخاوت ناز سمیت دیگر نے اپنے اپنے جوہر دکھائے ہیں فلم شاٹ کٹ مکمل ہو چکی ہے اور اسے 2 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
Official trailer of Punjabi Comedy Film "SHOTCUT". Releasing on 2nd September 2022 across Pakistan.
Written & Directed by Abu Aleeha
Starring Gohar Rasheed, Juggun Kazim, Nasim Vicky, Sana Fakhar, Qaiser Piya, Sakhawat Naz, Nawaz Anjum, Goshi Khan pic.twitter.com/YpP0CbF6T6
— Abu Aleeha (@abualeeha) July 9, 2022
دوسری جانب اداکارہ جگن کاظم اوراحمد نواز نے اپنی فلم کی کامیابی کیلئے خصوصی منت مانگ لی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ منت میں کیا چیز مانی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس فلم کا کافی چرچہ ہو رہا ہے ، پنجابی فلموں کے شائقین معروف ہدائتکار ابو علیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔




