نئی دہلی :62 سالہ خاتون کی بلند پہاڑ پر تیزی سے چڑھنے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی:( پوائنٹ پاکستان) پڑوسی ملک بھارت میں ایک 62 سالہ خاتون نے پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک 62 سالہ خاتون نے کیرالہ کے پہاڑی سلسلے کی سب سے بلند چوٹیوں میں سے ایک اگستیارکوڈم چوٹی کو سر کرکے نامکمن کو ممکن بنادیا۔
رپورٹ کے مطابق اگستیار کوڈم سب سے بلند اور مشکل ترین ٹریکنگ چوٹیوں میں سے ایک ہے، جسے باسٹھ سالہ خاتون نے 16 فروری کو بنگلور سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون نے بڑی جانفشانی کے ساتھ عبور کیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون بنگلور سے اپنے بیٹے اور اس کے دوستوں کے ساتھ آئی تھیں۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد گزشتہ 40 سال سے وہ خاندانی ذمہ داریوں میں مصروف تھیں، لیکن اب اس کے بچے بڑے اور اپنے اپنے کام پر سیٹ بھی ہوچکے ہیں تو میں نے سوچا کہ اب میں اپنے خوابوں کو پورا کرسکتی ہوں۔

پہاڑوں پر ایڈونچر اور پیدل سفر کرنا بہت ہی دشواری کا کام لگتا ہے، خاص طور پر زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے پہاڑوں پر چڑھنا تو ممکن نظر نہیں آتا، یہی وجہ ہے کہ 62 سالہ خاتون کی پہاڑ پر چڑھنے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہو رہے ہیں اور اپنے اپنے تبصروں میں اس کی ہمت کی خوب داد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں