Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

میں فضہ نہیں شزا ہوں، ڈرامے کا کلپ وائرل

لاہور:(پوائنٹ پاکستان) نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ “حقیقت” کا ایک سین متنازعہ رخ اختیار کر گیا جس میں دو دلہنوں کی آپس میں تبدیلی کا معاملہ دکھایا گیا ہے، تاہم ڈرامے میں فضہ کےکمرے میں شزا، دلہنوں کی تبدیلی کا ماجرا آخر ہے کیا؟ جس نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ کے چینل “اے پلس” پر نشر ہونے والے ڈرامہ حقیقت میں “جڑواں” کے نام سے ایک قسط نشر کی گئی جس کی کہانی دو جڑواں بہنوں فضہ اور شزا کے گرد گھومتی ہے، جن کو زندگی میں ہم شکل ہونے کا جہاں بہت فائدہ ہوتا ہے وہیں انہیں کئی نقصانات کا بھی سامنا رہتا ہے۔

اس ڈرامہ کا ایک کلپ اب 2 سال بعد اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ،اس ڈرامہ کے وائرل ہونے والے کلپ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن شادی کی پہلی رات اپنے دولہا سے منہ دکھائی کا تحفہ قبول کر رہی ہے، اسی دوران دولہا اپنی دلہن کو مخاطب کرتا ہے اور جونہی کہتا ہے کہ’ایک بات بتاؤ فضہ۔۔۔۔۔۔۔’ تو دلہن کی پریشانی کی انتہا نہیں رہتی اور وہ اپنا ہاتھ جھٹک کر چھڑوا لیتی ہے اور غصہ میں جواب دیتی ہے کہ ’میں فضہ نہیں شزا ہوں.

دوسری جان ڈرامے میں شزا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر کہتی ہیں کہ ناظرین ایک کلپ کی بنیاد پر مکمل ڈرامے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ مکمل کہانی دیکھنی چاہیے،سمجھ سے بالاتر ہے کہ وائرل ہونے والے کلپ میں ایسا کیا ہے جس نے ٹوئٹر پر نئی بحث چھیڑ دی،ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے میں دلہنوں کی تبدیلی کا سارا معاملہ بھی بتا دیا۔

اداکارہ کرن تعبیر ڈرامے نے ڈرانے کی کہانی سنائی ہے کہ دو جڑواں بہنیں ہیں شزا اور فضا، جن کی شادی ان کے ماں باپ نے دو بھائیوں سے طے کی مگر ارینج میرج ہونے کی وجہ سے لڑکے کے والدین نے کہا کہ ان کے فیصلے پر ان کے بیٹوں کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا اور وہ فیصلے کو بغیر کسی سوال اور مطالبے کے مان لیں گے لہٰذا انھوں نے لڑکیوں کے تصویر نہیں مانگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب لڑکے کے گھر والوں نے تصویر نہیں مانگی تو مروت میں لڑکیوں کے والدین نے بھی تصویر کا مطالبہ نہیں رکھا لیکن معاملہ اس وقت کنفیوژن کی طرف بڑھتا ہے جب لڑکوں کی پھپھی جو اپنی بیٹی کی شادی ان میں سے ایک بھتیجے کے ساتھ کرانے کی خواہشمند تھیں ، سوچی سمجھی سازش کے تحت ان لڑکیوں کے کمرے تبدیل کر دیتی ہیں اور اس طرح فضہ شزا کے شوہر زین کے پاس پہنچ جاتی ہے اور شزا ، فضہ کے شوہر فراز کے کمرے میں چلی جاتی ہے جس کا علم منہ دکھائی میں تحفہ دینےکے وقت ہوتا ہے ۔

اس کلپ نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے اور ڈرامے کا تقریباً دو سال کا پرانا شارٹ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے مزاحیہ میمز کے ساتھ انٹرنیٹ کو بھر دیاتاہم کچھ صارفین کی جانب سفر اس کلپ کو متنازعہ بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں