Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی

کراچی:(پوائنٹ پاکستان) پی ٹی آئی رہنما اور معروف ٹی وی پروگرام میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، جلو، بھائی جَلو میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا تک نہیں، البتہ میاں بیوی کی ایک ساتھ تصویر “سہاگ رات” کی نہیں ہوتی۔

فیس بُک/ عامر لیاقت حسین

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ “اچھا ویسے ایک بات کہوں ,سب لگ جاؤ کام پر اور غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو چلے گھومنے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی

واضح رہے عامر لیاقت حسین نے لودھراں کی رہائشی 18 سالہ لڑکی سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی ہے ۔سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو گی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں