Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گرفتاری کا معاملہ

اسلام آباد (پوائنٹ پاکستان) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ، اسی معاملے پر ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو 16 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ایف بی آر حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر حریم شاہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ ایف بی آر کے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امورسے متعلق تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے۔
ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔ دو روز قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حامی تھی لیکن اب تبدیلی سے مایوس ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی وجہ سے میرے ہونٹوں کا یہ حال ہو گیا، حریم شاہ کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ میں برطانیہ میں ہوں، وطن واپسی پر مجھے گرفتاری کا اندیشہ ہے، ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی کارروائی کی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس میں مختلف اسپانسر کمپنیوں سے ادائیگی ہوتی ہے، ایف آئی اے اقدامات سے معاشی اور بنیادی حقوق متاثر ہوئے، ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو پر نوٹس دیا، ویڈیو کلپ پر پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔ عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی مؤقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حریم شاہ بہت بڑی مشکل میں ہیں ؟پاک فوج اور آئی ایس آئی سے مدد کیوں مانگ لی ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں