مارک زکر برگ نے فیس بک میسجز کا سکرین شاٹ لینے والوں کو وارننگ دے دی

نیویارک:( پوائنٹ پاکستان ) مقبول ترین ایپ فیس بک کے میسنجر میں صارفین کے میسجز اور تصاویر وغیرہ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین کے میسجز خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جایا کرتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ موصول ہونے والے میسجز کے سکرین شاٹس لے لیتے تھے۔ اب ایسے لوگوں کے لیے مارک زکربرگ نے وارننگ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ بہت جلد ایسے لوگوں کا حل نکالنے جا رہے ہیں جو لوگوں کی طرف سے بھیجے گئے میسجز کا سکرین شاٹ لے کر اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایسا فیچر لانے جا رہے ہیں کہ جو شخص آپ کے میسجز یا تصاویر وغیرہ کا سکرین شاٹ لے گا، آپ کو اس کا علم ہو جائے گا۔

دوسری جانب مارک زکربرگ کی اس پوسٹ کے بعد صارفین میسنجر میں چیٹنگ خودبخود ڈیلیٹ کرنے والے اس فیچر پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اسکرین شاٹس کی اطلاع دینے والا فیچر تو جب آئے گا لیکن مارک زکربرگ کی اس بات سے یہ تو ثابت ہو گیا ہے کہ اگر آپ کی چیٹنگ کا سکرین شاٹ لے لیا جائے تو چیٹ بار سے میسجز غائب ہو جانے کے باوجود اس صارف کے فون میں سکرین شاٹ کی صورت میں وہ چیٹنگ محفوظ رہے گی۔ صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ مارک زکربرگ کی اس پوسٹ کا صاف مطلب یہ ہے کہ فیس بک میسنجر کا خودکار طریقے سے میسجز ڈیلیٹ کرنے والا فیچر عملاً ناکارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں