Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی

کراچی :(پوائنٹ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں،انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔

49 سالہ عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں،ٹی وی پروگرامز کے میزبان نے یہ بھی لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، یہ ایک غلط موڑ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی، دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں

واضح رہے کہ عامر لیاقت سے گزشتہ روز انکی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں