Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی، دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں

کراچی: (پوائنٹ پاکستان) معروف اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طوبیٰ انور جو عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں انہوں نے آج اپنے تعلقات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کر کے سب کو حیران کردیا کیونکہ اس میں انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ ’میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی‘۔

طوبیٰ انور نے مزید لکھا لکھا کہ کوئی راستہ نہ ملنے پر انہوں نے مجبورا علیحدگی (خلع) لی، یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر یقین ہے کہ اللہ نے یہ بہتر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ “میں مشکل میں ہوں لہذا میری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے.”

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی پروگراموں کے میزبان عامر لیاقت اور طوبیٰ انور 2018 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں