Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شو ہر برائے فروخت ،ناراض بیوی نے شوہرکی بولی لگا دی

نیوزی لینڈ (پوائنٹ پاکستان)نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایک آئرش خاتون نیلامی کی ویب سائٹ پر شوہر کی فروخت کا اشتہار لگادیا اور اس اشتہار کے بعد خاتون اور ان کا شوہر پوری دنیا میں مشہور ہوگئے۔ دو بچوں کی ماں لنڈا میک ایلسٹر نے اپنے شوہر جان میک ایلسٹر کو فروخت کرنے کے لیے نیلامی سائٹ ٹریڈ می پر اشتہار لگایا۔
میاں بیوی کے درمیان چھوٹی موٹی لڑائی تو ہوتی رہتی ہے تاہم کوئی بیوی شوہر کو فروخت کے لیے پیش نہیں کرتی لیکن نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایک آئرش خاتون نے پکنک پر نہ لے جانے پر شوہر کو ہی فروخت کے لیے پیش کردیا۔
درحقیقت خاتون کے شوہر جان میک ایلسٹر گرمیوں کی چھٹیوں میں لنڈا اور دونوں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر 2 دن کے لیے مچھلی پکڑنے گئے تھے اور لنڈا ان کی اس حرکت سے بہت ناراض تھیں۔ خاتون نے اشتہار میں اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ 37 سالہ جان میک ایلسٹر ایک کسان ہیں جن کا قد 6 فٹ 1 انچ ہے، وہ شوٹنگ اور مچھلی پکڑنے کا شوق رکھتے ہیں جب کہ انہیں گھریلو کاموں میں کچھ تربیت کی ضرورت ہے۔بیوی نے یہ اشتہار اپنے فیس بک پر بھی شیئر کیا اور حیران کن طور پر اس نیلامی کی پیشکش میں 12 افراد نے دلچسپی ظاہر کی، بولی 100 ڈالر سے بڑھ کر 7400 روپے تک پہنچ گئی۔ بہت سے ممکنہ خریداروں نے لنڈا سے مضحکہ خیز سوالات کیے تاہم اس پوسٹ کو چند گھنٹوں بعد ہٹا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں