Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

روس یوکرین کشیدگی : ارتغرل غازی بھی میدان میں آ گئے

لاہور:(پوائنٹ پاکستان) دنیا بھر میں مقبول ہونے والی ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار انگین التان نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امن کا پیغام جاری کیا ہے۔

مشہور ترک سیریز ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان روس یوکرین کشیدگی کے حوالے سے میدان میں آئے ہیں اور امن کا پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ترک اداکار انگین التان دوزیتان نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ”جنگ نہیں امن، تباہی نہیں تخلیقی صلاحیت، نفرت نہیں ہمدردی، لالچ نہیں سخاوت، صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ دنیا میں سب کے لیے”

واضح رہے روس یوکرین کشیدگی پر دنیا بھر کے سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے امن کے پیغام جاری کئے جا رہے ہیں وہیں اب فنکاروں نے بھی آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین-روس تازہ ترین اپ ڈیٹس: مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی – عینی شاہدین

اپنا تبصرہ بھیجیں