پٹنہ (پوائنٹ پاکستان) بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے ضلع بگہا کے پپو نامی شخص کا ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا
اور دونوں ایک ساتھ رہتے تھے۔ اس کی معشوقہ کا 15 فروری کو موبائل فون بند ہوا تو اس کے گھر والے 16 فروری کو پپو کے گھر گئے لیکن اس کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلا ، اس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔
پولیس نے پپو کی ماں کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو پتا چلا کہ وہ شادی کرکے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ریاست اتر پردیش چلا گیا ہے۔ یہ پتا لگتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پپو کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش اس نے بتایا کہ وہ اپنی سابق محبوبہ کے ساتھ تو رہتا تھا لیکن اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے اس نے جان چھڑانے کیلئے اسے قتل کرکے دوسری لڑکی سے شادی کی اور اسے دوسری ریاست میں لے آیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے قتل کی واردات 15 فروری کو ہی انجام دے دی تھی جس کے بعد اس نے 16 فروری کو شادی کی اوراسی روز اپنی دلہن کو کر اتر پردیش پہنچ گیا۔جبکہ یہ بات سنتے ہی دُلہن صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔




