دوسری شادی کی اجازت مانگنا مہنگا پڑا بیوی نے ہڈیاں توڑ ڈالیں.

بہاولنگر (پوائنٹ پاکستان) بیوی نے دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر شوہر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا ، ہڈیاں توڑ دیں ۔ موضع قاسمکا میں بیوی نے شوہر پر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ شوہر بیوی کے تشدد سے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گیا۔ پولیس تھانہ تخت محل نے خاوند کی رپورٹ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ۔تشدد کرنے والی بشری بی بی کی شاہد علی سے دوسری شادی تھی۔ شاہد علی اور بشری بی بی کی شادی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔۔میاں بیوی کے درمیاں گھریلو جھگڑے پر بیوی بشری بی بی نے کلہاڑی کے پے در پے وار سے شاہد کو شدید مضروب کردیا۔کلہاڑی کے وار سے متاثرہ شوہر کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے۔اہلخانہ کے مطابق شوہر پر حملہ کرنے والی خاتون تین بچوں کی ماں ہے اور پسند سے دوسری شادی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی کی جانب سے شوہر پر تشدد دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر کیا گیا۔پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں